گجرات کے مقام ا ؤنا میں مبینہ طورپر گائے کی کھال اتارنے پر دلتوں کی بے رحمی کے ساتھ پٹائی کے معاملے میں وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے جواب سے غیر مطمئن اپوزیشن نے لوک سبھا سے واک آوٹ کیا اور اس واقعہ کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی)
سے تفتیش کرانے کا مطالبہ کیا۔
لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے بعد وقفہ صفر میں اپوزیشن کی جانب سے اس مسئلے پر بحث کرانے کی مانگ کے درمیان وزیر داخلہ نے ایک بیان دیا۔
انہوں نے کہا کہ دلتوں پر ظلم ایک سماجی برائی ہے جسے حکومت ایک چیلنج مانتی ہے